سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 47 ہزار 888 روپے کا ہوگیا

منگل 23 فروری 2016 12:16

سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ 47 ہزار 888 روپے کا ہوگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے سے زائد کا اضافہ ہواہے جس کے بعد سونے کی قیمت47 ہزار 477 روپے سے بڑھ کر 47 ہزار 888 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 41ہزار100روپے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ساڑھے 10 ڈالر اضافے کے بعد 1220 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ ایک گرام سونے کی قیمت 39 اعشاریہ 20 ڈالر پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ سونا47 ہزار 888 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت597 روپے سے بڑھ کر 600 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔