کوٹری : ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، فیس بک پر رشتہ داروں کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 12:17

کوٹری : ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، فیس بک پر رشتہ داروں کو ..

کوٹری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ داروں کو بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ نے کوٹری میں کارروائی کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رشتے داروں کے نام سے قابل اعتراض مواد شائع کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امجد عالم میمن اور عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ملزمان نے اپنے رشتے داروں کے نام سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :