کین ولیمسن نروس نائنٹیز کا شکار، 3 رنز کے فرق سے ٹیسٹ کیریئر کی 14 ویں سنچری نہ بنا سکے

منگل 23 فروری 2016 12:29

کین ولیمسن نروس نائنٹیز کا شکار، 3 رنز کے فرق سے ٹیسٹ کیریئر کی 14 ویں ..

کرائسٹ چرچ ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کین ولیمسن آسٹریلیا کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، وہ صرف 3 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چودھویں سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہیگلی اوول، کرائسٹ چرچ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

کین ولیمسن نے کینگروز باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس دوران وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔ انہوں نے 210 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے انفرادی 97 رنز بنائے۔ وہ صرف 3 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 14 ویں سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے، انکو 97 رنز پر جیکسن برڈ نے کلین بولڈ کیا۔