پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے‘ شازیہ مری کا سپیکر سے مطالبہ

منگل 23 فروری 2016 12:30

پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے‘ شازیہ مری کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن پارلیمنٹ شازیہ مری نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہکر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ممنوع ہے۔ جب پارلیمنٹ ہاؤس میں یہاں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو باقی ملک کا کیا کہنا۔ انہوں نے خدا کے لئے مسٹر سپیکر سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت پر رحم کریں جس کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔

متعلقہ عنوان :