پندرہ دن میں‌ پاکستان تباہ و برباد ہو جائے گا ، بھارتی میڈیا کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 12:34

پندرہ دن میں‌ پاکستان تباہ و برباد ہو جائے گا ، بھارتی میڈیا کا دعوی

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : بھارت پاکستان کے ساتھ اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے اورپاکستان کے خلاف سازشیں کرنے سے کبھی باز نہیں آتا۔ حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ پندرہ روز میں تباہ و برباد ہو جائے گا۔ بھارتی ٹی وی چینل پر نشر ہوئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان 15 روز میں کسی بھی طرح برباد ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ پاکستان میں آئندہ پندرہ روز میں بم گر جائے ، یا پاکستان میں شام جیسا حملہ ہو جائے ، یا پھر پاکستان کو پندرہ دن میں موت کی لہریں تباہ کر دیں۔ بھارتی ٹی وی چینل نے ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ یہ سب اس شخص کی جانب سے کہا گیا ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی کہی ہر بات سچ ثابت ہوتی ہے، بھارتی ٹی وی چینل کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات واضح رہے کہ آئندہ 15 روز میں جب پاکستان تباہ ہو گا تو اس میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں ہو گا۔ بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ میں مزید کیا کہا گیا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :