لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیس میں اہم پیش رفت ، رینجرز نے ذوالفقار مرزا کو طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 12:42

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیس میں اہم پیش رفت ، رینجرز نے ذوالفقار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کیس میں ملزم سے ابتدائی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے اپنی ابتدائی تفتیش میں متعدد رہنماﺅں اور شخصیات سے وابستگی کا اظہار کیاتھا ، جس کے بعد رینجرز نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو مزید تفتیش کے لیے طلب کر لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ سے ابتدائی تفتیش کے بعد رینجرز ذوالفقار مرزا اورثانیہ ناز سمیت پانچ اہم شخصیات سے تفتیش کرے گی ، جبکہ ان اہم شخصیات سے تفتیش کے لیے رینجرز نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے باضابطہ اجازت بھی لے لی ہے۔ واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا نے عزیر بلوچ سے گہرے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :