ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں متنازعہ تقریر کے خلاف درخواست خارج کر دی
آئین کے آرٹیکل 66کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں ، پارلیمنٹ کے فلور پر اراکین اسمبلی کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے ‘ جسٹس سید منصور علی شاہ
منگل 23 فروری 2016 12:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں متنازعہ تقریر کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 66کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں ، پارلیمنٹ کے فلور پر اراکین اسمبلی کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔
شہری اقبال طور نے سید مقصومہ بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 10 ستمبر کو پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف غیرمہذب تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کتے پالنے والے شخص کو پارلیمنٹ کا ممبر نہیں ہونا چاہیے ۔(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق کی تقریر سے بالواسطہ طور پر قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت پر حملہ کیا گیا جس کا ثبوت تقریر کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر قائد اعظم اور عمران خان کی کتوں کے ہمراہ جاری ہونے والی تصاویر اور ان پر بحث ہے۔
درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ یہ طے کر چکی ہے کہ سیاستدان اور عوام میں مقبول شخصیات کو مہذب زبان استعمال کرنی چاہیے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دس ستمبر کی پارلیمنٹ میں تقریر کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور سپیکر قومی اسمبلی کو رولز آف بزنس کی دفعہ 284کے تحت تقریر کو اسمبلی کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے قرار دیا کہ آئین کے آرٹیکل 66کے تحت پارلیمنٹ کی کارروائی میں مداخلت کا اختیار نہیں ، پارلیمنٹ کے فلور پر اراکین اسمبلی کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے ۔ جس کے بعد فاضل عدالت نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی پارلیمنٹ میں متنازعہ تقریر کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.