پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی کی تحقیقات شروع کر دیں

منگل 23 فروری 2016 13:12

پولیس نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی کی تحقیقات شروع کر دیں

ممبئی ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) بھارتی پولیس نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کی ٹیلی فون کال کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممبئی پولیس حکام نے کہا ہے کہ چند روز قبل سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی پرمبنی نامعلوم فون کال موصول ہو ئی تھی جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک جعلی کال تھی تاہم پھر بھی پولیس کال کے مقام کا تعین کر رہی ہے۔