وزیراعظم اپنے فنکاروں کوبھی وقت دیں،ماجد جہانگیر

منگل 23 فروری 2016 13:12

وزیراعظم اپنے فنکاروں کوبھی وقت دیں،ماجد جہانگیر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان کے سینئر اداکار معروف کامیڈین ماجد جہانگیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پڑوسی ملک کی اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو جس طرح ملاقات کے لیے وقت دیا اوران کی خاطرتواضع کی،کاش کے وہ اپنے ملک کے فنکاروں کوبھی اسی طرح وقت دیتے، میں نے اپنی تمام عمر فن کے نام کی اورشدید بیماری میں ان سے ملاقات کے لیے کئی دنوں تک انتظارکرتا رہا لیکن کوئی جواب نہ ملا،جس کا مرتے دم تک افسوس رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سینئر ماجد جہانگیر نے کہا کہ پاکستانی فنکار ملنا چاہیں تو ہمارے حکمرانوں کے پاس وقت کی کمی ہوتی ہے، مگرجب بھارتی اداکارہ پاکستان آئیں تو وزیراعظم نواز شریف کے پاس وقت بھی آ گیا اور خوب آؤ بھگت بھی کی گئی۔انہوں نے کہاایک طرح یہ بات ٹھیک بھی ہے کہ ہم بطورپاکستانی مہمان نواز ہیں اورگھرآئے مہمان کی خاطر تواضع کرنے میں پیچھے نہیں رہتے لیکن وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ اپنے ملک کے فنکاروں کو بھی وقت دیں اورمجھ سمیت جوفنکارشدیدمشکلات سے دوچارہیں ان کے لیے بہتراقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :