سلمان خان اور سونم کپور قریب آنے لگے

منگل 23 فروری 2016 13:32

سلمان خان اور سونم کپور قریب آنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور سونم کپور اپنی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ علا وہ ازیں سونم کپور کی جانب سے سپرسٹار میں اکثر اوقات دلچسپی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونم کپور اپنی جمعے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم نیرجا کی پرموشن سے جلدی چلی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فلم کی تشھیر کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں اداکارہ کچھ خاص دلچسپی نہیں لے رہی تھیں انھوں نے صحافیوں کو بھی جلدی جلدی ٹرخا کر تقریب سے جانے میں دلچسپی دکھائی۔بعد از واضح ہوا کہ اداکارہ پورے 9بجے سلمان خان کے ساتھ طے شدہ وقت پر ملنے پہنچ گئیں دونوں ستاروں نے ایک ساتھ رات کا کھانا تناول کیا اور اس کے بعد جوڑا فلم دیکھنے پہنچ گیا۔ سلمان خان اور سونم کپور نے ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ”دی ریوننٹ “ایک ساتھ دیکھی۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ سپر سٹار کی رات گئے سونم کپور کے ساتھ ملاقات پر لیولیا کیسا رد عمل ظاہر کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :