پی ایس ایل ، گلوکاربھی میدان میں آگئے

منگل 23 فروری 2016 13:46

پی ایس ایل ، گلوکاربھی میدان میں آگئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیئے پاکستان کے دو نامور گلوکاروں نے گانے گائے ہیں۔ فاخر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ علی ظفر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی۔ فائنل میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل تھیم سانگ فاخر نے گایا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گانے میں ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے بھی چھاجائے کوئٹہ کے نعرے لگائے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے تھیم سانگ میں ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے گانے کی وڈیو میں کپتان مصباح سمیت اسٹار کھلاڑی اور مینٹور وسیم اکرم بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :