یو ایس ایڈ پنجاب میں لائیو سٹاک ،ڈیری اور باغبانی کے شعبے میں ترقی کیلئے 15 ملین ڈالر مہیا کرے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 فروری 2016 16:12

یو ایس ایڈ پنجاب میں لائیو سٹاک ،ڈیری اور باغبانی کے شعبے میں ترقی کیلئے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23فروری۔2016ء) یو ایس ایڈ پنجاب میں لائیو سٹاک ،ڈیری اور باغبانی کے شعبے میں ترقی کیلئے 15 ملین ڈالر مہیا کرے گا جو کہ آئندہ پانچ سال میں مختلف منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز لاہور میں یو ایس ایڈ پنجاب اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں یو ایس ایڈ پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملز ٹوڈر اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی سی ای او آمنہ چیمہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے تہاشہ موقع موجود ہیں اور بلخصوص زرعی شعبے لائیوسٹاک ، ڈیری اور باغبانی کے شعبوں میں سرمایہ کاری محفوظ اور منافع بخش ثابت ہو سکتی ہے۔یو ایس ایڈ کے پروگرام ”پی ای ای پی “کے تحت کئے جانے والے معاہدے کے تحت یو ایس ایڈ آئندہ پانچ سالوں میں پندرہ ملین ڈالر کی امداد مہیا کرے گا ۔ واضح رہے کہ یو ایس ایڈ پنجاب میں زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے پہلے ہی مختلف منصوبوں میں امداد مہیا کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :