حکومت کا پی آئی اے کے 26فیصد حصص پاکستان ایئرویز کے ذریعے فروخت کرنے پرغور
منگل 23 فروری 2016 18:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا متبادل حل نکال لیا۔ پی آئی اے کے 26فیصد حصص پاکستان ایئرویز کے ذریعے فروخت کرنے کی تجویز پرغور شروع۔ پی آئی اے کا کور بزنس پاکستان ایئرویز کے حوالے کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کی رجسٹریشن کے بعد قومی ایئرلائن کے پر کاٹنے شروع کر دیے ہیں۔
پی آئی کا کور بزنس پاکستان ایئرویز کے حوالے کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
فلائٹ آپریشن لینڈنگ ہینڈلنگ فلائٹ کچن ٹریننگ انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر کے شعبے کور بزنس میں شامل کرکے پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کے حوالے کر دیے جائیں گے اور پی آئی اے کے 26 فیصد حصص پاکستان ایئرویز کے ذریعے فروخت کردیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کور بزنس کو پاکستان ایئرویز کے ذریعے پرائیویٹائزکرنے کی تجویززیر غور ہے تاہم نان کور بزنس کو پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا۔
قومی ایئرلائن کے 300 ارب روپے کے واجبات اور نان کور بزنس پی آئی اے کے پاس موجود رہے گا۔پی آئی اے کی تمام پراپرٹیز، نیویارک اور پیرس کے ہوٹلز سمیت دیگر ہوٹلز بھی نان کور بزنس میں شامل رہیں گے جنہیں پرائیویٹائز نہیں کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.