بورجان پنجاب کپ 2016ء

ڈالرایسٹ/ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 9-5 سے شکست دیدی

منگل 23 فروری 2016 19:03

بورجان پنجاب کپ 2016ء

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بورجان پنجاب کپ 2016ء کے پہلے روز ڈائمنڈ پینٹس کی جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیااور ڈالرایسٹ/ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 9-5 سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پولو کی تاریخ کے سب سے پرانے ایونٹ بورجان پنجاب کپ کا آغاز لاہور پولو کلب کے ایبک گراؤنڈ پر ہوا۔

میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو اس سیزن کے پہلے بڑے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین پلاننگ کرکے ٹیم میدان میں اتاری، حمزہ مواز خان نے پہلے ہی چکر میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

جواب میں ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے سنٹیاگو کرناڈس اور ثاقب خان خاکوانی نے گول کرکے میچ 2-2گول سے برابر کردیا۔

دوسرے چکر کے آغاز میں ہی سنٹیاگو نے ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی مگر تھوڑی ہی دیر بعد جان کروز لوساڈا نے مسلسل تین فیلڈ گول کرکے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ تیسرے چکر میں ڈالر ایسٹ کی طرف سے بلال حئی اور صوفی فاروق نے ایک ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں لوساڈا نے اپنی ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کردیا۔ ڈالر ایسٹ /ماسٹرپینٹس کی طرف سے جان کروز لوساڈا نے پانچ ، حمزہ مواز خان نے دو گول سکور کیے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے سنٹیاگوکرناڈس نے چار گول سکور کیے۔

ڈالر ایسٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم میں صوفی فاروق، بلال حئی، حمزہ مواز خان اور جان کروز لوساڈا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم میں میر شعیب احمد، راجہ تیمور ندیم، ثاقب خان خاکوانی اور سنٹیاگو کرناڈس شامل تھے۔ آج ٹورنامنٹ کے دوسرے روز دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر اڑھائی بجے باریز کا مقابلہ لرننگ الائنس کے ساتھ ہوگا جبکہ ساڑھے تین بجے آرمی ری ما?نٹس کا مقابلہ الخان /گارڈ گروپ کے ساتھ ہوگا۔ دونوں میچز کیلئے امپائرز ہاورڈ سمتھ اور بن ٹرنر ہوں گے جبکہ پہلے میچ کے ریفری جان کروز لوساڈا اور دوسر میچ کے ریفری حسام علی حیدر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :