فیس بْک کا افریقہ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان

منگل 23 فروری 2016 19:47

فیس بْک کا افریقہ کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فیس بْک براعظم افریقہ کے دور دراز کے علاقوں میں رہائشیوں کو بذریعہ سیٹلائٹ مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بْک کے بانی مارک زْکربرگ نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران گزشتہ روز اعلان کیا کہ اس سلسلے میں ان کی کمپنی کا فرانسیسی سیٹلائٹ آپریٹر کمپنی اتصلات سے معاہدہ ہو گیا ہے، فیس بْک کی کوشش ہے کہ دنیا کے ایسے علاقوں کے لوگوں تک بنیادی انٹرنیٹ سہولیات پہنچائی جائیں جہاں روایتی طریقوں سے اس ٹیکنالوجی تک رسائی آسان نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :