Live Updates

پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت بھارتی میڈیا کو ہضم نہیں ہورہی

پاکستان سپر لیگ کی شاندار مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش پاکستان سپر لیگ کی انعامی رقم کو آئی پی ایل سے موازنہ کرکے مذاق اڑایا جانے لگا

منگل 23 فروری 2016 20:46

پاکستان سپر لیگ کی مقبولیت بھارتی میڈیا کو ہضم نہیں ہورہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ ایک جانب دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے تو جانب بھارتی میڈیا کو پاکستان کی اپنی ٹونٹی ٹونٹی لیگ کی مقبولیت برداشت نہیں ہورہی ہے اوروہ طرح طرح کے پروگرام کے ذریعے پی ایس ایل کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے جس میں اسے مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک معروف بھارتی سپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان سپر لیگ کی انعامی رقم (1ملین ڈالر یا تقریبا 10کروڑ پاکستانی روپے )کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کا موازنہ آئی سی سی ورلڈ کپ(4ملین ڈالر یا تقریبا 40کروڑ پاکستانی روپے ) اور انڈین پریمیئر لیگ2015ء کی انعامی رقم (6ملین ڈالرز یا تقریبا 60پاکستانی روپے )سے کیا گیا ہے جو بالکل ہی بے تکا محسوس ہوتا ہے کیوں کہ ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہوتا ہے اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ بی سی سی آئی دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے لہذا لازمی طور پر آئی پی ایل کی انعامی رقم دنیا کی کسی بھی ٹونٹی ٹونٹی لیگ کی انعامی رقم سے زیادہ ہی ہوگی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پاکستان سپر لیگ کی شہرت کو داغدا ر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہاہے اور اب اسے اپنی آئی پی ایل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ فکسنگ سے لتھڑی یہ کرکٹ لیگ کئی مواقع پر بھارتی کرکٹ کا ”اصل“ چہرہ دنیا کے سامنے لاچکی ہے۔ ۔

Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات