پاکستان سپر لیگ ، کیون پیٹرسن دو ماہ کے دوران تیسرے فائنل میں ان ایکشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 21:26

پاکستان سپر لیگ ، کیون پیٹرسن دو ماہ کے دوران تیسرے فائنل میں ان ایکشن

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن گزشتہ دو ماہ کے دوران تین ٹونٹی ٹونٹی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں جن میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے اور انہیں گزشتہ دونوں فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

35سالہ کیون پیٹرسن نے پہلے ڈولفنز کی ٹیم کے لیے ریم سلیم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تاہم ان کی ٹیم کو فائنل میں شکست ہوئی ۔ اس کے بعد انہوں نے میلبورن سٹار کیلئے بگ بیش لیگ میں حصہ لیا تاہم ان کی ٹیم کو فائنل میں سڈنی تھنڈرز کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سابق برطانوی کھلاڑی گزشتہ دو ماہ میں اپنا تیسرا فائنل کھیل رہے ہیں اور کوئٹہ کے شائقین کو امید ہے کہ وہ اس بار مایوس نہیں کریں گے ۔