دبئی کی اختتامی حدود پر گزشتہ 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں اضافہ

muhammad ali محمد علی منگل 23 فروری 2016 22:02

دبئی کی اختتامی حدود پر گزشتہ 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں اضافہ
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23فروری۔2016ء)دبئی کی اختتامی حدود پر گزشتہ 5 ماہ میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب کی ریاست دبئی کی اختتامی حدود میں اماراتی روڈ کا 2 کلومیٹر کا حصہ خطرناک ٹریفک حادثات کا باعث بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سڑک کے 2 کلومیٹر کے اس حصے پر گزشتہ 5 ماہ میں کئی خطرناک ٹریکف حادثات ہوئے ہیں جن میں 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ اس روڈ پر ٹرکوں کی آمدورفت اور کار ڈرائیورز کی جانب سے 140 سے زائد رفتار کیساتھ ڈرائیونگ کرنا ہے۔