ذو الفقار مرزا نے عزیز بلوچ سے تعلق پر رینجرز کو بیان قلمبند کرا دیا

ذوالفقار مرز ا کے رینجرز کو بیان دینے سے بہت سے افراد گھیرے میں آئیں گے،مولا بخش چانڈیو

منگل 23 فروری 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذو الفقار مرزا نے رینجرز کو بیان قلمبند کرا دیا ،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ ذوالفقار مرز ا کے رینجرز کو بیان دینے سے بہت سے افراد گھیرے میں آئیں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز نے لیاری گنگ کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے انکشافات پر سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو بیان کے لیے طلب کیا جس پر ذو الفقار مرزا نے رینجرز کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے رینجرز کو بیان میں عزیر بلوچ سے تعلق کی تردید نہیں کی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے خد شہ ظاہر کیا ہے کہ ذو الفقار مرزا کے رینجرز کے سامنے بیان سے بہت سے افراد گھیرے میں آئیں گے۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران ذو الفقار مرزا کی رینجرز میں طلبی پر پوچھے گئے سوال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ ذو الفقار مرزا کے بیانات پر رینجرز میں پوچھ گچھ کے لیے بلائے جانے کا سب کو پتہ تھا ،ممکن ہے ذو الفقار مرزا خود رینجرز کو بیانات دینا چاہتے ہوں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ذوالفقار مرزا رینجرز کے سامنے اپنے بیان سے بہت سے افراد کو گھیرے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :