بھارتی ریاست ہریانہ میں حالات معمول پر آنے کے بعد عارضی معطل پاک بھارت دوستی بس بحال ،مسافروں کو لے کر( کل) بھارت روانہ ہو گی

منگل 23 فروری 2016 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) بھارتی ریاست ہریانہ میں حالات معمول پر آنے کے بعد عارضی طور پر معطل کی گئی پاک بھارت دوستی بس بحال کر دی گئی ، پاکستان سے دوستی بس مسافروں کو لے کر کل بدھ کو بھارت روانہ ہو گی ۔ پاکستان نے بھارتی ریاست ہریانہ میں پر تشدد مظاہروں کے بعد دوستی بس سروس کو عارضی طو رپر معطل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم اب ہریانہ میں حالات معمول پر آنے اور سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر پاکستان نے دوستی بس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج بدھ کو پاکستان سے دوستی بس صبح سات بجے مسافروں کو لاہور سے لے کر بھارت کیلئے روانہ ہو گی ۔پاکستان ریلوے کے ترجمان اعجاز شاہ کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کو بھجوانے کیلئے انتظامات مکمل ہیں اور اس کے لئے بھارت کی طرف سے گرین سگنل کا انتظار ہے ۔ ترجمان کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارتی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد روانہ کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :