پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جیتنے کیلئے 175رنز کا ہدف دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 22:42

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل اپنے نام کر نے کے لیے 175رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم جاری میچ میں کوئٹہ کا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اوپنر بسم اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پہلے اوور میں محمد عرفان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن بھی بڑے میچ میں کچھ خاص نہ کر پائے اور 18رنز بنا کرپوویلین لوٹے ۔ اس موقع پر کمار سنگاکارا نے احمد شہزاد کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کیلئے 87رنز جوڑے ۔ سنگاکارا 55رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔ احمد شہزاد بھی 64رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔ محمد نواز 7،کپتان سرفراز احمد 3جبکہ انور علی 13رن بنا کر پوویلین لوٹے۔گرانٹ ایلیٹ 12کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور کوئٹہ نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹیں کھو کر 174رنز سکور کیے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے رسل نے 3،عرفان نے 2جبکہ بدری اور سمیع نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔