نجم سیٹھی کادولت مشترکہ ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کا اظہار

منگل 23 فروری 2016 22:45

نجم سیٹھی کادولت مشترکہ ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کا اظہار

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دولت مشترکہ ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دوروں سے بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک سے رابطے میں ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر دولت مشترکہ کی ٹیم پاکستان میں کھیل سکے تو پھر ہم پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کے کچھ میچوں کا انعقاد اپنے ملک میں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ ہوتا ہے تو اس سے ہمارے لیے برف پگھلے گی، پی ایس ایل نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی دلچسپی حاصل کرلی ہے جو ہمارے لیے بڑا نیک شگون ہے۔

متعلقہ عنوان :