وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کو مبار ک باد

منگل 23 فروری 2016 23:18

وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارک باد پیش کردی ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پی ایس ایل میں حصہ لینے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیو ں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ نے نوجوان کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کیساتھ کھیلنے اور اپنی صلاحتیں منوانے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے اور انہیں ان کھلاڑیوں کے تجربے سے سیکھنے کا موقع بھی ملا ۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کے چاہنے والوں کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا اور اس لیگ سے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملی ، وفاقی حکومت پی ایس ایل کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :