معروف بالی ووڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے دبئی سٹیڈیم پہنچ گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 23:41

معروف بالی ووڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کا جادو بالی ووڈ تک پہنچ گیا ، بھارتی اداکارہ چترنگدا سنگھ بھی ایونٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے دبئی سٹیڈیم پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے اپنے پہلے ہی سیز ن میں دھوم مچا دی ہے ،ایونٹ نے پاکستانی شائقین کے ساتھ بھارتیوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور معروف بالی ووڈ اداکارہ چترنگدا سنگھ بھی اس رونق کا حصہ بننے کے لیے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گلوکار علی ظفر کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے یہاں آئی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کر رہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ نے اپنے پہلے ہی سیزن میں بے انتہا ء مقبولیت حاصل کی ہے ، کرکٹ دنیا میں جہاں بھی جاتی ہے لوگوں میں خوشیاں بانٹتی ہے ۔