ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے ‘ ظہیر بھٹہ

بدھ 24 فروری 2016 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن وایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے ،ہفتے میں دو روز گیس فراہم کرنے کے احکامات سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں دو روز کے علاوہ باقی ایام میں گیس سے چلنے والی صنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں اور صنعتکار قبل از وقت کیے گئے معاہدوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کرسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے سینئر وائس چیئرمین خلدون جاوید ملک اور وائس چیئرمین اعظم چوہدری کے ساتھ ٹاؤن شپ کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمٹیٹڈ کی جانب سے انڈسٹریز کیلئے ہفتے یں دو روز کے لئے گیس فراہمی کا اعلان تو کیا گیا لیکن گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے صنعتیں اپنی پیداواری استعداد کے مطابق کام نہیں کرسکتیں انہوں نے کہا کہ حکومتی محکموں کی عدم توجہ کے باعث ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں کمی واقع ہورہی ہے اس لیے حکومت انڈسٹریز کو ان کی ضرورت کے مطابق گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ملکی برآمدات اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ممکن ہوسکے اسی طرح ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :