گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنے ،چوہوں کے حملے روکنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں، محکمہ زراعت پنجاب

بدھ 24 فروری 2016 13:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ گندم کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ چوہوں کے حملے کو روکنے کیلئے بھی بر وقت اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اشد ضروری ہے اور اگر سپرے کرنے کے باوجود بھی کہیں جڑی بوٹیاں رہ گئی ہوں تو ان کی تلفی کی جانب خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گندم کی فصل پر چوہوں کے حملے کی صورت میں ان کی تلفی کیلئے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں یا ڈیٹیا گیس کی ٹکیاں استعمال کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ گندم پر سست تیلے کا حملہ بھی ہو سکتا ہے جس کے ماہ مارچ کے آخر تک شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سست تیلے کے خلاف زرعی زہریں استعمال نہ کی جائیں کیونکہ اس سے جہاں برے اثرات مرتب ، ماحول آلودہ ، انسانی صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں وہیں مفید کیڑے بھی ہلاک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیت کے گرد پرالی یا درختوں کے گرے ہوئے پتوں کے ڈھیر سے طفیلی کیڑوں کی نشو ونما کے باعث سست تیلے کی تعداد کو کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :