غداری کیس :مشرف نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی تقرری سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 19:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 فروری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی تقرری سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے اضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں جمع کرائیں جن میں عبدالحمید ڈوگر کی بطور چیف جسٹس تقرری کی سمری اس کی منظوری اور نوٹیفکیشن شامل ہے ، اضافی دستاویزات میں تین نومبر کی ایمرجنسی کے بعد عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق عبدالحمید ڈوگر کی ایڈوائسز اور اس حوالے سے قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔