پاکستان جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپوں کی کھل کر حمایت کررہا ہے،بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

جمعرات 25 فروری 2016 16:52

پاکستان جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپوں کی کھل کر حمایت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہواگ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپوں کی کھل کر حمایت کررہا ہے ،عالمی برادری کو اس ناسور کے خاتمے کیلئے کوششیں کرنی چاہیں۔

(جاری ہے)

جمعر ات کوبھارتی میڈیاکے مطابق#آرمی تھینک ٹینک کی طرف سے منعقد کیے گئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے دہشتگردگروپوں کو ہماری مغربی سرحدوں کے پار سے مدد مل رہی ہے ۔

انکاکہنا تھاکہشدت پسند تنظیم داعش کا سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے بڑھتا ہوا ثر رسوخ عالمی اور علاقائی سیکورٹی کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔نائن الیون ،ممبئی حملوں اور حالیہ پیرس کے حملے کے بعد دہشتگردی کے خطرے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کے خیالات میں تبدیلی آئی ہے ۔ہمیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صرف طریقوں کو ہی نہیں بلکہ دہشتگردی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوامل سے بھی نمٹا ہوگا۔