وزارت داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ واقعہ پر پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی

جے آئی ٹی کے ممبران کل جمعہ کو ملاقات کر کے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کریں گے‘ ذرائع

جمعرات 25 فروری 2016 22:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ پنجاب نے پٹھان کوٹ واقعہ پر گوجرانوالہ سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ، جے آئی ٹی ممبران کا اجلاس کل ( جمعہ) کو ہوگا جس میں باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد طاہر رائے جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو لاہورمحمد عظیم ،آئی ایس آئی سے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد ، لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا ملٹری انٹیلی جنس جبکہ انسپکٹر شاہد تنویر ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ممبران ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی ڈی کے ضلعی آفیسر انسپکٹر شاہد تنویر تفتیشی افسر مقرر کئے گئے جو جے آئی ٹی کی رپورٹ مرتب کر کے جمع کرانے کا پابند ہوگا ۔