وزیراعظم نوازشریف کل کراچی میں کینسر کے مریض انوار اﷲ آفریدی سے ملاقات کریں گے

نواراﷲ آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا

جمعرات 25 فروری 2016 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف( کل) جمعہ کو کراچی میں کینسر کے مریض انوار اﷲ آفریدی سے ملاقات کریں گے ۔ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آج جمعہ کو کراچی میں گرین لائن ریپڈ بس سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

17 کلو میٹر طویل بس منصوبے پر 16ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ منصوبہ 1سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ملک کا پہلا تیز ٹرانزٹ سسٹم ہے جس کے لئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دورہ کراچی کے دوران کینسر کے مریض انوار اﷲ آفریدی کی خواہش پر ان سے ملاقات کریں گے ۔ انوار اﷲ آفریدی کراچی میں زیر علاج ہیں ۔ واضح رہے کہ انواراﷲ آفریدی نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔