سنگین غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواست منظور
جمعہ 26 فروری 2016 12:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواست منظور کرتے ہوئے شریک ملزمان کا نام شامل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔ شریک ملزمان میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد شامل ہیں ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کی دستاویزات پر مشرف کے دستخط موجود ہیں ۔
وفاق ہی کسی کیخلاف تحقیقات یا شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے یہ اختیار عدالت کا نہیں ہے خصوصی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو تفتیش کرنے کا کوئی اختیار نہیں ۔(جاری ہے)
جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کو سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور خصوصی عدالت کے اس فیصلے کیخلاف جس میں دونوں عدالتوں نے مشرف کے مقدمے میں درج بالا افراد کو بھی شریک ملزم قرار دیا تھا کو سپریم کورٹ نے چیلنج کیا تھا جس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا جس میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیش جاری رکھنے سے ملزم کیخلاف ٹرائل نہیں روکا جاسکتا خصوصی عدالت اکیلے پرویز مشرف کیخلاف ٹرائل جاری رکھے اور جلد از جلد بغیر کسی تاخیر کے اس کو مکمل کرے اور اس کا فیصلہ سنائے عدالت نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت تحقیقات مکمل ہونے تک ٹرائل نہیں روک سکتی اس لئے اس ٹرائل کو جاری رکھا جائے آئین شکنی میں تحقیقات یا کسی مشتبہ شخص کا نام شامل کرنا یا نہ کرنا صرف وفاقی حکومت کا کام ہے اس دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق پرویز مشرف کو تنہا ایمرجنسی کا ذمہ دار سمجھتا ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.