گرین لائن بس کی شکل میں وزیر اعظم نے کراچی کی عوام کو گراں قدر تحفہ کو دیا
عوام کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی ،بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے مددگار ثابت ہوگا،شاندارمنصوبہ ہے جس کا دائرہ پورے شہر تک پھیلانا چاہئے،چیئرمین آفاق احمد
جمعہ 26 فروری 2016 22:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے گرین لائن بس سروس منصوبے پر کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو دیر سے ہی سہی کراچی کا خیال تو آیا،ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ کی آبادی جس طرح ٹوٹی پھوٹی بسوں میں دھکے کھانے اور ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہونے پر مجبور تھی اسے دیکھتے ہوئے گرین لائن بس سروس ایک ایسا منصوبہ ہے کہ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
آفاق احمد نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا پیمانہ بہترین تعلیمی سہولیات اور پرسکون و جدید ذرائع نقل و حمل ہوتے ہیں اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ گرین لائن منصوبہ عوام کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لائے گا اور بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کا زریعہ بھی ثابت ہوگا۔(جاری ہے)
آفاق احمد نے کہا کہ گرین لائن بس سروس کا موجودہ روٹ پورے کراچی کی ضروریات کیلئے ناکافی ہے ،وزیر اعظم جنہوں نے اس اہم منصوبے میں ذاتی دلچسپی لی انہیں اس کا دائرہ پورے شہر تک پھیلانے پر بھی توجہ دینی ہوگی کیونکہ سرجانی سے ٹاور تک صرف دو ضلع ہی مستفید ہونگے اور بقایا چار اضلاع اس سے محروم رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ ہر اس کوشش کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے جس سے عوام کی زندگی آسان اور کراچی کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، وزیر اعظم پاکستان کا ذاتی طور پر مشکور ہوں کہ انہوں نے کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا سوچا اور گرین لائن بس کی شکل میں ایک گراں قدر تحفہ کراچی کی عوام کو دیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.