الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خریداری میں کمیشن کا معاملہ یاسیاسی دباؤ

الیکشن کمیشن کی دوبارہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کو سفارش

جمعہ 26 فروری 2016 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء ) الیکشن کمیشن الیکڑانک ووٹنگ مشین پراپنے ہی موقف سے پھرگیا،الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کو سفارش کردی،الیکشن کمیشن نے پہلے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے 2018 میں استعمال کوناقابل عمل قراردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی سفارش پرچیف الیکشن کمشنر اورسیکرٹری میں بھی اختلاف ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن حکام نے بھارت کا دورہ کرنے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی سفارش کی۔حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ بیلٹ پیپرپررزلٹ کوعوام نہیں مانتے مشین کے رزلٹ کو کیسے تسلیم کرینگے ،پوری دنیا الیکڑانک ووٹنگ مشین سے بیلٹ سسٹم پرواپس آرہی ہے ۔حکام نے کہاہے کہ پاکستان کا بیلٹ پیپرسے الیکٹرانک ووٹنگ پرمنتقل ہونے پرحیرت ہے۔، حکام الیکشن کمیشن کے مطابق دباؤکے تحت سیکرٹری اورچیف الیکشن کمشنرکوالیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی حامی بھرنا پڑی۔(

متعلقہ عنوان :