پٹھان کوٹ واقعہ: پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 10روز تک بھارت جائیگی، تحقیقاتی ٹیم کی واپسی کے بعد پاک بھارت سیکرٹریز کی سطح پر مذاکرات ہونگے، مذاکرات میں کسی بڑے ایجنڈے پراتفاق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 16:06

پٹھان کوٹ واقعہ: پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 10روز تک بھارت جائیگی، تحقیقاتی ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 10روز تک بھارت جائے گی،جس کے بعد پٹھان کوٹ واقعے پرپاک بھارت سیکرٹریوں کی سطح پر جامع مذاکرات ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ میں جاکر جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کرنے اور اس سلسلے میں بھارتی پولیس اور بھارتی حکام سے پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کرنے کا سگنل مل گیا ہے۔جس کے باعث پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم 10روز میں بھارت کے لیے روانہ ہوگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد پاک بھارت سیکرٹریز کی سطح پر مذاکرات شروع کیے جائینگے جن میں کسی بڑے ایجنڈے پراتفاق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔