وزارت پانی و بجلی کی پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت، تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کوہدیت نامہ جاری کر دیا گیا، میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیدنگ نہ کرنے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 16:50

وزارت پانی و بجلی کی پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی سہولت کے پیش نظرپاک بھارت میچ کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اورپاک بھارت میچ کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پاک بھارت میچ کے دوران بجلی کی لوڈشیدنگ نہ کرنے پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :