وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ادارہ شماریات کو مردم و خانہ شماری کیلئے نظر ثانی شدہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت

لائحہ عمل مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

ہفتہ 27 فروری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ شماریات کو مردم شماری اور خانہ شماری کرانے کیلئے نظر ثانی شدہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مردم شماری شفاف انداز میں اورخوش اسلوبی سے کرانے کیلئے پر عزم ہے۔لائحہ عمل مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں محکمہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے اجلاس کو مردم شماری کرانے کیلئے ادارہ شماریات کی جانب سے اب تک کئے گئے انتظامات کی تازہ ترین صورتحال اور دوسری متعلقہ سرکاری اداروں کی تیاری کی حالت کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری شفاف انداز میں خوش اسلوبی سے کرانے کا عزم کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :