شوال آپریشن میں شہید کیپٹن عمیر عباسی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ 11کور پشاور میں ادا کی جائے گی،آئی ایس پی آر

ہفتہ 27 فروری 2016 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ 11کور پشاور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی ، حوالدار حاکم ، سپاہی حمیداور ارشد کی نماز جنازہ 11کور پشاور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کر دیئے جائیں گے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے شوال آپریشن کے دوران کیپٹن عمیر سمیت چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :