سیکیورٹی فورسز کیپاک افغان سرحد کے قریب کارروائی 8 دہشت گردگرفتار، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے ،پاکستان داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ،سیکورٹی ذرائع

اتوار 28 فروری 2016 23:50

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب بروقت کارروائی کرکے طور خم بارڈر سے پاکستان داخل ہونے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، گرفتار کیے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب بروقت کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہونے والے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گرفتار کیے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے بتایا جا رہا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :