کراچی : ممتاز قادری کی پھانسی پر احتجاج بلا جواز ہے ،دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے،پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا، پنجاب اسمبلی سے بل اچانک پاس نہیں ہوا بلکہ اس بل پربحث ہوئی ہے،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت دکھی ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 فروری 2016 14:26

کراچی : ممتاز قادری کی پھانسی پر احتجاج بلا جواز ہے ،دہشت گردی ختم کر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی پراحتجاج بلاجواز ہے، سمجھ سے باہر ہےکہ احتجاج کیوں کیا جا رہا ہے،ہم سب سمجھتے ہیں کہ کیا ٹھیک ہے اور کیا غلط ، سب کو عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئیے، دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے، پاکستانی بڑے سمجھداراورباشعورلوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے.وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست نے عوام کی تکالیف دورکرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا بلکہ اس بل پربحث ہوئی ہے،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

حکومت نے پاکستان کو امن اور سکون دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے اس حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے جس سے وہاں امن قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے کراچی کے ہر شہری نے قیمت ادا کی ، دہشت گردی نے یہاں جنم کیسے لیا؟تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بد امنی پھیلتی ہے ،ہر پاکستانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمت ادا کی، ہمیں کراچی کا امن واپس لوٹانا ہے کیونکہ کراچی میں امن قائم ہو گا تو عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے اور اپنے کاروبار چلا سکیں گے۔