معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 1 مارچ 2016 20:17

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ2016ء) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قاری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کی حمایت کی ہے۔

طاہر القادری کا کہنا ہے کہ اگر سلمان تاثیر کی جانب سے کچھ غلط کہہ دیا جانا ثابت بھی ہو جاتا تو اس صورت میں بھی کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لے کر کسی کو قتل کرنے کا اختیار نہ اسلام دیتا ہے نہ ہی پاکستان کا قانون اور آئین۔ ممتاز قادری نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کے سلمان تاثیر کا قتل کیا لہذا وہ ایک قاتل ہے اور اس کی پھانسی کی سزا بالکل درست ہے۔

متعلقہ عنوان :