الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات میں صنفی مساوات کے اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان کا ورکشاپ سے خطاب

منگل 1 مارچ 2016 22:34

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے انتخابی عمل میں صنفی مساوات کے اہداف کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن پرعزم ہے۔ وہ منگل کو یہاں الیکشن کمیشن میں جنڈر و ڈس ایبیلٹی الیکٹورل ورکنگ گروپ کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے جس کا مقصد انتخابی عمل میں خواتین کا بطور ووٹر امیدوار، انتخابی عملہ اور مبصر کے طور پر شرکت بڑھانا ہے۔

ورکشاپ میں کمیشن کے ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ ورکنگ گروپ ایک سالہ پروگرام کا حصہ ہے جو انتخابی عمل میں صنفی اصلاحات کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ وزارت قانون انصاف ، وزارت انسانی حقوق، منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن ، یو این ڈی پی، آئی ایف ای ایس، ڈی آر آئی، روزن آر ایس پی این، آکسفیم انسان فاؤنڈیشن، ایکشن ایڈ، کیئر انٹرنیشنل اور عورت فاؤنڈیشن اس عمل میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستور پاکستان، عالمی انسانی حقوق کے معیارات اور مختلف عالمی کنونشن اور معاہدوں کے مطابق الیکشن کمیشن 2018ء کے عام انتخابات میں انتخابی عمل میں معاشرے کے اہم حصے خواتین کو انتخابی عمل کا مردوں کے مساوی اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن میں صنفی امور کا ونگ قائم کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے ساتھ ساتھ فیلڈ دفاتر میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ کام کیلئے انہیں سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :