پی آئی اے کا طیارہ فضا میں نجی پروازسے تصادم سے بال بال بچ گیا
پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں
منگل 1 مارچ 2016 22:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) قومی ایئرلائن کا طیارہ فضا میں ایک اور غیرملکی پرواز کے سامنے آگیا تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق مطابق پاکستان ائیر لائن کی پرواز پی کے 247 سیالکوٹ سے دمام جارہی تھی کہ ایران کی فضائی حدود میں 38 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارہ مخالف سمت سے آنے والے عمان ایئر لائن کے طیارے کے سامنے آگیا،دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کا رخ موڑکر سینکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں،قومی ائیر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو پی آئی اے کی پرواز کا فلائٹ روٹ بروقت فراہم نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی غفلت کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اگر آلات خراب ہوتے تو واقعہ حادثے کی صورت میں بدل سکتا تھا، طیاروں کے آمنے سامنے آنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے واقعے کی تردید یا تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایرانی حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے، جہاں سے صورت حال واضح ہونے کے بعد موقف بیان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.