ایم کیو ایم کو ضرور ت پڑنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ مختلف اوقات میں دیئے ، اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کروں گا ، اس حوالے سے لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کر ا دی ہے، پاکستان میں متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا، منی لانڈرنگ کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 1 مارچ 2016 23:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت کے قریبی دوست اور منی لانڈرنگ کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم کو ضرور ت پڑنے پر ڈھائی لاکھ پونڈ مختلف اوقات میں دیئے ، اپنے پیسوں کی واپسی کے لئے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کروں گا اور اس حوالے سے میں نے لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کر ا دی ہے جبکہ پاکستان میں متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا ۔

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محمد انور سے بہت قریب تھا اور ان سے بہت سی باتیں بھارت سے متعلق سنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں 2013کے الیکشن کے وقت ایم کیو ایم کو35000پاؤنڈ ڈونیشن کے طور پر دیئے جبکہ ایم کیو ایم کو ڈھائی لاکھ پاؤنڈ مختلف اوقات میں چیک کی صورت میں دیئے ۔

(جاری ہے)

محمد انور نے کہا کہ پیسے سال میں لوٹا دوں گا مگر رقم نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پیسوں کی واپسی کا کہا تو مجھے جواب ملا گیا کہ آئندہ اس حوالے سے رابطہ نہ کرنا ۔ سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ میں ایم کیو ایم سے رقم کی واپسی کے لئے قانونی راستہ اختیار کروں گا اس حوالے سے میں لندن میں سکارٹ لینڈ یارڈ میں شکایت درج کرا دی ہے جبکہ پاکستان میں اس حوالے سے متعلقہ حکام سے شکایت کروں گا ۔ سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ مجھے حیر ت ہوتی تھی کہ دبئی سے انڈین کمپنی ایم کیو ایم کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیج رہی ہے ۔