بہاولپور، قومی ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی حنا خالد کا رشتے کے تنازعہ پر گلہ کاٹ دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

منگل 1 مارچ 2016 23:45

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 1مارچ۔2016ء) قومی ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی حنا خالد کا رشتے کے تنازعہ پر گلہ کاٹ دیا گیا، حنا خالد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے علاقے میلادچوک پر ملزم ریحان تیز دھار آلے سے حنا خالد کا گلہ کاٹ کر فرار ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ویمن ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی حنا خالد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ۔ واضح رہے حنا خالد ڈسڑکٹ ہاکی فیڈریشن کی کوچ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :