امریکا اور ان کے اتحادی پاکستان کے اندر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی مسائل حل کرنے میں تعاون کریں تو ہمارے سیکورٹی مسائل بھی حل ہوجائیں گے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

بدھ 2 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنی تمام تر استعداد کار سے استفادہ کرنے کی غرض سے پاکستان کو قومی، صوبائی اور شہری حکومتوں سمیت یونیورسٹیوں اور صنعتوں کو چلانے کیلئے زیادہ باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے، پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تقریباً 45 فیصد خواتین زیر تعلیم ہیں، رورل علاقوں میں 50 فیصد لڑکیاں پرائمری سکول اور75 فیصد لڑکیاں سیکنڈری سکول نہیں جاتیں، اگر امریکا اور ان کے اتحادی پاکستان کے اندر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی مسائل حل کرنے میں تعاون کریں تو ہماری سیکورٹی کے حوالے سے کئی مسائل بھی حل ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو امریکی بزنس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے 2014ء میں تعلیمی اخراجات میں جی این پی کا 1.9فیصد اضافہ کیا جبکہ ہمارا تعلیمی اخراجات 4فیصد تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن میں زیر تعلیم خواتین کی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن بنیادی تعلیمی سطح پر تعداد انتہائی کم ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو امریکی تعاون میں مزیداضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی آبادی 25ملین ہے جبکہ پاکستان کی آبادی بہت جلد 200 ملین سے تجاوز کر جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں متوسط طبقے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :