سپریم کورٹ نے چیرمین بحریہ ٹاؤن کی نظرثانی کی درخواست پر اینٹی کرپشن کوحتمی فیصلہ ہونے تک کارروائی سے روک دیا

بدھ 2 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے چیرمین بحریہ ٹاؤن کیخلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر اینٹی کرپشن کوحتمی فیصلہ ہونے تک کارروائی سے روکتے ہوئے مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ا س موقع پرملک ریاض حسین کی جانب سے اعتزاز احسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیاکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کسی مالک رقبہ یا زمیندار نے شکایت نہیں کی ہے لیکن اس کے باوجود اینٹی کرپشن نے ملی بھگت سے میرے موکل کے خلا ف کارروائی کا آغاز کیا ہے اور تفتیش کے نام پر ان کو ہراساں کیا جارہا ہے فاضل عدالت نے اپیل کا فیصلہ ہونے تک انیٹی کرپشن کو مزید کارروائی سے روکتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :