پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے حوالے سے کی جانے والی بلیم گیم بد قسمتی ہے، بھارت نے ممبئی حملوں سے متعلق شواہد تاحال فراہم نہیں کیے،پوپ فرانسس کے دورہ پاکستان سے متعلق تدیق کی جا رہی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 12:38

پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے حوالے سے کی جانے والی بلیم گیم بد قسمتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پرٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، لیکن پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے حوالے سے کی جانے والی بلیم گیم بد قسمتی ہے۔ایسے حالات میں الزام تراشی کسی بات کا حل نہیں ہے ۔

پٹھانکوٹ حملے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ حملے کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی فراہم کردہ معلومات پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ دہشت گردی تمام ممالک کا مسئلہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کے باہمی تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔نیوکلئیر صلاحیت ملک و قوم کی حفاظت کے لیے ہے۔

میڈیا کو ہفتہ وار بریفگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک امریکا اسٹیریٹجک تعلقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میںمزید بہتری آئے گی۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں سے متعلق بھارت کی جانب سے مزید شواہد کی فراہمی کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاپ فرانسس کے دورہ پاکستان سے متعلق تصدیق کر رہے ہیں۔