آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ وزیراعظم

جمعرات 3 مارچ 2016 12:55

آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ وزیراعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک کے سب سے بڑے اور فیصلہ کن آپریشن میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا‘ موجودہ حکومت مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے اور خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم نواز شریف کو پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ تیاریوں سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک کے سب سے بڑے اور فیصلہ کن آپریشن میں پاک فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ پاک فضائیہ کی جانب سے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کو برقرار رکھنے کی وجہ سے ہوا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ مادر وطن سے دہشت گردی کے خاتمے اور خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کے لئے موجودہ حکومت پاک فوج کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔