ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے ، ملک بھر سے ناقابل یقین رسپانس آیا ہے، تمام فون کالز کا جواب نہ دے سکنے پر معذرت خواہ ہیں۔ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 مارچ 2016 14:17

ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے ، ملک بھر سے ناقابل یقین ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مارچ 2016ء): سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہماری وجہ سے شہر کے حالات کشیدہ نہیں ہوں گے، متحدہ سے پوچھیں اگر حالات خراب کرنے ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کو ہدایت آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ بتائیں کیا کرنا ہے؟میرا پوائنٹ ہے کہ صرف سچ بولیں۔

تمام دنیا میں ہمارا پیغام پہنچانے پرمیڈیا کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا نام نہیں سب کو دعوت دی ہے۔پاکستان کے کونے کونے سے نا قابل یقین رسپانس آ رہا ہے ۔تمام فون کالز کا جواب نہ دے سکنے پر معذرت خواہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کی ڈیولپمنٹ یہی ہے کہ ہم فون کالز کو نہیں سنبھال پا رہے۔میرے لیے کوئی باغی یا وفادار نہیں ، سکیورٹی خدشے کے سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھے اتنے ہی سکیورٹی خدشات ہیں جیسے پاکستان میں عام آدمی کو ہیں۔

(جاری ہے)

سب سے کہوں گا عزت ، ذلت اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی سے نہ ڈریں اور حق کی بات کریں، سب کو یہی کہتا ہوں کہ صحیح اور غلط کا سوچیں یہ مت دیکھیں کون کہہ رہا ہے یہ دیکھیں کیا کہہ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں کسی کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، میں نے ٹویٹر پر کوئی پیغام نہیں دیا، مجھ سے منسوب کیا گیا ٹویٹ بھی غلط ہے۔