مصطفی کمال کے الزامات کی تہہ تک پہنچنے کیلئے ٹروتھ کمیشن بنانے کی ضرورت ہے،سراج الحق

تمام حقائق اداروں کے پاس پہلے سے موجود ہیں ، ان پر کاروائی کرنا یانہ کرنا حکومت اور اداروں کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مارچ 2016 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفی کمال ایم کیو ایم کی مرکزی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں ،ان کی طرف سے ایم کیو ایم اور اس کی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی تہہ تک پہنچنے کیلئے فوری طور پر ایک ٹروتھ کمیشن بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

تمام حقائق اداروں کے پاس پہلے سے موجود ہیں ، ان پر کاروائی کرنا یانہ کرنا حکومت اور اداروں کا اختیار ہے ۔جماعت اسلامی روز اول سے یہ باتیں کررہی ہے ،لیکن کسی نے کان نہیں دھرا اور کراچی میں جرائم پھلتے پھولتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک تماشا لگا ہوا ہے،ابھی انتظار کرنا چاہئے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم منی پاکستان اور منی عالم اسلام کو پر امن اور خوشحال دیکھنا چاہتی ہے ۔جرائم کی بیخ کنی کیلئے عوام کے اندر شعور بیدار کرنا ہوگا تاکہ وہ جھوٹ اور سچ میں امتیاز کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر روز ہونے والے نئے نئے ڈراموں نے عوام کو کنفیوژ کر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :